1,141

میں.(جاوید انور۔۲۹ نومبر ۲۰۱۷) گلاسگو

میں
۔۔۔۔۔
کچھ ایسا ہو گیاہوں میں
سکوں پاؤں جو اپنے گرد
تو بے چین ہوتا ہوں
دھماکے چیخ شعلے سسکیاں
معمول ہیں میرا
مجھے نہ رنگ بھاتے ہیں
نہ نغمے دل لبھاتے ہیں
میں خود کو اچھا لگتا ہوں
مجھے خود سے محبت ہے
مرا ہی علم سچا ہے
خدا بس صرف میرا ہے
کچھ ایسا ہو گیا ہوں میں
سکوں پاؤں گر اپنے گرد
تو بے چین ہوتا ہوں
دھماکے چیخ شعلے سسکیاں
معمول ہے میرا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(جاوید انور۔۲۹ نومبر ۲۰۱۷)
گلاسگو

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں