رنگ روپ
۔۔۔۔۔۔۔
روپ رنگ جانے سے
پیار کم نہیں ہوتا
یہ ستم نہیں ہوتا
پیار کے ہزاروں روپ
روپ کے ہزاروں رنگ
ایک رنگ جاتا ہے
اور رنگ آتا ہے
عمر کے بہانے سے
روپ رنگ جانے سے
پیار اور بڑھتا ہے
اور رنگ چڑھتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(جاوید انور ۔ ۲۴ نومبر ۲۰۱۷)
(گلاسگو)
1,161