1,327

سموگ. از جاوید انور

سموگ (مختصر کہانی)
از۔ جاوید انور

ہمارے زہر نے زمین کو گھیر لیا ہے ۔ ہم نے زہر اگلا ، زہر چھڑکا، زہر بولا اور زہر پھیلایا۔ ہم نے خوشبوؤں تتلیوں جگنوؤں اور بیر بہو ٹیوں کو مار ڈالا۔ اب ہمیں سانس لینے کو صرف تیزابی مسموم ہوا میسر ہے ۔ اندر زہر باہر زہر اوپر زہر نیچے زہر۔
ہم کتنے زہرآلود اور زہریلے ہو گئے ہیں۔
ہم نے زمین کو بھی اپنے جیسا کردیا ہے ۔

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں